کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ، متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے، شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز نے حدود میں ریسٹورنٹ ،شادی ہالز، مٹھائی کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے والوں پر جرمانے، ریسٹورنٹ اور دیگر مقامات کو سیل کردیا۔

مختلف علاقوں میں7شادی ہال کی چیکنگ کی گئی ،جن میں سے 2 کو سیل اور 5 کو وارننگ دی گئی جبکہ کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 41 ریسٹورنٹس سیل کئے گئےاور 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دے کر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے