گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
وفاقی وزرا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو بھی ملاقات میں شریک

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق اور اراکین صوبائی اسمبل خواجہ اظہار الحسن اور کنورنوید جمیل کی شرکت
اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ،حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور دیگر بھی موجود

صوبہ میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور دیگر وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج اور اس کے تحت صفائی ستھرائی،ٹرانسپورٹ اور فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی غور

کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے ۔گورنر سندھ

وفاقی حکومت وزیر اعظم کی ہدایت پر اس کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ

کراچی پیکج بھی وزیر اعظم کے کراچی کے لئے وژن کا حصہ ہے۔گورنر سندھ

کراچی ہم سب کا ہے ،اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات ہم سب کی ذمہ داری ہے۔گورنر سندھ