شاہ لطیف ٹاٶن ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کا غریب ڈراٸیور پر تشدد

شاہ لطیف ٹاٶن ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کا غریب ڈراٸیور پر تشدد مارمار کر ادھ مواکردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اب ایک معمول بن چکے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے یہاں پکڑ کر لائے جانے والے ملزمان کے ساتھ افسر پولیس اہلکار ایسا ہی سلوک کرتے ہیں انہیں اوپر والے کسی افسر کا خوف نہیں ہے کیونکہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ان سب کی اوپر سیٹنگ ہے زیادہ سے زیادہ آپ ان کے خلاف کیا کریں گے محفل کریں گے اس کے لیے یہ ہر وقت تیار رہتے ہیں اور پھر اپنے معاملہ کر کے دوبارہ کسی تھانے میں ڈیوٹی حاصل کر لینا ان کے بائیں ہاتھ کا کام ہے ۔غریب شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہر تھانے کی کہانی ہے

کراچی(رپورٹ فدا عباسی)قاٸد اباد تھانے کی حدود گیدڑ کالونی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا غریب ڈراٸیور پر تشدد مار مار کر براحال کردیا۔ڈراٸیور کی لوڈ گاڑی خراب ہو گٸی تھی جس پر گیدڑ کالونی چوکی کے منشی نے اسے گالم گلوچ کی اور شدید تشدد کانشانہ بنایا بعد ازاں اسے پکڑ کر قاٸد اباد تھانے لے گٸے تھانہ ھیڈ محرر ذاکراللہ نے 2ھزار روپے لے کر صلح کرادی