پی ڈی ایم اے PDMA میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف


پی ڈی ایم اے PDMA میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف
ماضی میں بھی پی ڈی ایم اے کے حوالے سے کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں اور اس مرتبہ پی ڈی ایم اے کے ایک افسر اجےکمار پر 60 ہزار راشن بیگ پر ساٹھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آرہا ہے ۔بارش سے متاثرہ سندھ کے غریب متاثرین کے لیے تیار کیے گئے شیشے بیگ میں بڑے پیمانے پر گھپلے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جن پر فوری توجہ دینے اور متعلقہ حکام کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے تاکہ غریب عوام اور غریب متاثرین کے لیے تیار کیے گئے راشن بیک ان تک پہنچ سکیں اور راستے میں کرپشن کی نذر مت ہو جائیں طوفانی بارشوں کے بعد سندھ کے متاثرہ علاقوں میں غریب عوام سڑکوں کے کنارے پر بازاروں مددگار بیٹھے تھے ان کے لیے حکومت نے امداد کا انتظام کیا اور پی ڈی ایم اے کے ذریعے راشن بیگ تیار کروا کر ان تک پہنچانے کا بندوبست کیا گیا لیکن اب کرپشن کی اطلاعات آ رہی ہیں
غریب اور بے سہارا لوگوں کے لیے مختص رقم میں خرد برد

بارش سے متاثرہ سندھ کے غریب متاثرین کے لیے تیار کیے گئے راشن بیگز میں بڑے پیمانے پر گھپلے

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( PDMA ) کے ایک افسر اجے کمار نے 60 ہزار راشن بیگز پر 60 لاکھ روپے رشوت لے لی ، ذرائع

اجے کمار نے 100 روپے فی بیگ رشوت لے کر من پسند سپلائرز کو ہنگامی بنیاد کے نام پر بغیر ٹینڈر کے راشن بیگ سپلائی کرنے کے ٹھیکے دے دیے۔ذرائع