آج میڈیا کو شدید آزادئی صحافت ومالی مشکلات کا سامنا ہے وہ 70 سالوں میں کبھی نہیں رہا

جدہ….
پاکستان میں آج میڈیا کو شدید آزادئی صحافت ومالی مشکلات کا سامنا ہے وہ 70 سالوں میں کبھی نہیں رہا جبکہ یہ جمہوریت کا حسن نہیں کہ اک جمہوری ملک میں مسائل، قومی ایشوز پر لکھنے پڑھنے پہ قدغن لگایا جائے، یہ بات پاکستان جرنلسٹس فورم کے صبحِ نَو اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر فورم شاہدنعیم نے کہی۔ اس موقع پر پی جے ایف کے چیئرمین اور ممتاز کالم نگار امیر محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں میں صحافت کو مکمل آزادی ہونی چاھئیے اور حراساں کرنے یا سینسر شپ کی پابندی سے ہٹ کر اصول و ضوابط پہ عمل درآمد ضروری ہے تاہم سچ کا گلا گھوٹنا آزادی صحافت نہیں امیر محمد خان نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم اکثر یورپ اور تعلیم یافتہ معاشرے کا ذکر کرتے ہیں مگر ان معاشروں میں آزاد صحافت مین مشکلات پیدا نہیں کی جاتیں ۔اجلاس میں جسارت کا ایڈیٹر مقرر ہونے پر شاہنواز فاروقی کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ مرحوم اطہر ہاشمی کی خلاء پر کرینگے نے پی جےایف کے اعزازی رکن، سابق اسپورٹس ایڈیٹر “عرب نیوز” ارشد نقوی کا اجلاس میں خیرمقدم کیا ،اس موقع پر نمائندہ “جسارت” مسرت خلیل نے کہا کہ فروقی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کی دو کتابیں “کاغذ کے سپاہی” اور “اخبار صحافت” شائع ہوچکی ہیں، شاہنواز فاروقی کی ایک اور کتاب “تہذیبوں کا تصادم” بھی شائع ہوچکی ہے اجلاس میں فورم کے جنرل سکرٹری محمد جمیل راٹھور، محمد عدیل، خالد چیمہ، محمد مصطفیٰ خان ،امانت اللہ اور دیگر نے شرکت کی#