کورونا وائرس سے مزید 5 مریض جاں بحق، 316 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی(2 اکتوبر 2020): گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 5 مریض جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2517 ہوگئی ہے جبکہ 12990 نئے نمونے ٹیسٹ کرنے سے 316 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک 137783 کیسز ہوچکے ہیں اور اسی طرح 220 مریض صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 130730 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بیان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کیا۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12990 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 316 نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ میں اب تک کورونا کے 1387758 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 137783 کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا کے مزید 220 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں اور اب تک 130730 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کرنے سے صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد2517ہوگئی ہے۔ اپنے بیان کے مطابق انھوں نے بتایا کہ اس وقت 4536 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4259مریض گھروں اور 7 مریض آئسولیشن سینٹرز اورمختلف اسپتالوں میں 270مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا متاثرہ 200 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 37 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 361 کورونا کیسز میں232 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 108 ،ضلع جنوبی56 اور ضلع وسطی 32، ضلع ملیر 23، ضلع غربی7 اورضلع کورنگی6 کیسز ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد9، بدین 8، دادو اور قمبر5-5 اور جامشورو4، لاڑکانہ3، گھوٹکی، مٹیاری اور ٹنڈومحمد خان2-2 ،میرپورخاص، نوشہروفیروز، سکھر، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ