عاصم اظہر سیٹ پر کیوں روئے ؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سانگ رائٹر عاصم اظہر کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس نے اُن کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے
پاکستان نو جوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنے گانوں اور نئے پروجیکٹ سے متعلق معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں ۔

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر حال ہی میں اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے
عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شوٹنگ سیٹ پر موجود ہیں، اُن کے ہمراہ دیگر پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی نظر آ رہے ہیں ۔

عاصم اظہر اپنے قریب بیٹھےدوست سے روتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیا کل چھٹی ہے؟ عاصم اپنے سوال کا جواب ہاں میں ملنے پر غیر یقینی اور خوشی سے دوبارہ رونے لگتے ہیں کہ کل اُن کی چھٹی ہے۔

عاصم کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو پر کیپشن بھی دیا گیا ہے جس میں اُن کام کہنا ہے کہ ’جب آپ کو کوئی لمبے عرصے کے بعد بتائے کہ کل چھٹی ہے تو ایسا ہوتا ہے
عاصم اظہر کی اس ویڈیو پر جہاں ہزاروں مداحوں کی جانب سے لائیکس اور کمنٹس آئے وہیں پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر کی ویڈیو کی خوب تعریف کی ۔

عاصم اظہر کی ویڈیو پر اسد صدیقی کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے ؟ جس پر عاصم اظہر نے کمنٹ میں نشاندہی کی کے یہ ویڈیو اسد صدیقی نے ہی بنائی ہے اور یہ ویڈیو بناتے ہوئے وہ بھی رو رہے تھ
عاصم کی ویڈیو پر مزید کمنٹس کیے گئے جن میں زارا نور عباس، مہرین سید، نادیہ حسین، گلوکارہ عینی خالد بھی شامل ہیں