کے ڈی اے کا ایگزیکٹو انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

کے ڈی اے کا ایگزیکٹو انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت

کراچی۔ 30 ستمبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ویسٹ زون نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو انجینئر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایگزیکٹو انجینئر عارف رضا نے درخواست گزار سرفراز علی خوشحال والا سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور نہ دینے کی صورت میں جگہ گرانے کی دھمکی تھی۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن ویسٹ زون کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیراز احمد ڈسٹرکٹ سینٹرل کی موجودگی میں کے ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئر عارف رضا کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کی کارروائیوں کی تعریف کی ہے اور امید ظاہر ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور اس معاملے پر کسی دباو ¿ کا شکار نہیں ہوں گے۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 686۔۔۔ایم یو)