کاغان ھاٸوسنگ سوساٸٹی مینیجنگ کمیٹی کرپشن پر متفق ہو گٸی۔ایک دوسرے پر سنگین الزام تراشی کرنے والے عہدیداران یکجا ہو گٸے

کراچی(رپورٹ فداعباسی)کاغان ھاٸوسنگ سوساٸٹی مینیجنگ کمیٹی کرپشن پر متفق ہو گٸی۔ایک دوسرے پر سنگین الزام تراشی کرنے والے عہدیداران یکجا ہو گٸے۔کرپشن الزامات پر تحقيقٕقات کے لیۓ مقرر افسر نے صلح کرادی۔تفصیلات کے مطابق 5مارچ 2020کو محکمہ کواپریٹو ھاٸوسنگ سوساٸٹی کو کاغان سوساٸٹی میں سنگین کرپشن کی شکایات موصول ہوٸیں۔شکایت کنندہ کوٸی اور نہیں مینیجنگ کمیٹی کے ھی عہدیداران تھے۔جس پر انکواٸری کے احکامات جاریٕ کیۓ گٸے اور ڈپٹی رجسٹرار اعجاز شیخ انکواٸری افسر مقرر ہوٸے۔١انکواٸری کے دوران اعزازی سیکرٹری عبدالواسع


نے صدر سوساٸٹی غلام مصطفی اور شہزاد احمد پر سنگین الزامات عاٸد کیۓ۔عبدالواسع کے مطابق انہوں

نے جعلی دستاویزات کے حامل ممبران کو کلیٸرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے لیۓ شدید دباٸو ڈالاجبکہ انہی پلاٹس کے اصل الاٹیز نے بھی سوساٸٹی افس سے رابطہ کیا جن کی چند مثالیں ندیم بھٹی نے ایک پلاٹ محمد حسین سے خریدا جس کے کاغذات جعلی دکھاٸی دیتے تھے۔اسی طرح ندیم بھٹی اور یاسمین طاہر نے بھی ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد حسین سے پلاٹ خریدے جن کے کاغذات جعلی دکھاٸی دیتے تھے۔عبدالواسع کے بیان میں صدر غلام مصطفی پر متبادل مینیجمنٹ بنانے سمیت کٸی الزامات عاٸد کیۓ گٸے۔لیکن حیرت انگیز طور پر انکواٸری افسر ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو سوساٸٹی اعجاز شیخ نے نہ صرف ان تنازعات کی تحقیقات نہ کی بلکہ عہدیداران کو ایسا شیر وشکر کردیا کہ اب وہ ہم نوالہ اور ہم پیالہ بن چکے ہیں۔

انتہاٸی معتبر ذراٸع کے مطابق شہزاد نے سجاد عباسی نامی الاٹی کے پلاٹ نمبرA43کی جعلی فاٸیل تیار کرکے پلاٹ حاصل کیااور اسی کی بنیاد پر مینیجنگ کمیٹی میں بھی

شامل ہو گٸے۔متاثرہ شخص نے رجسٹرار nomineeکے پاس کیس کرکے شہزاد کو قبضہ گیر ثابت کردیا اور اسے پلاٹ دینے کے احکامات بھی جاری کردیٸے گٸے اب شہزاد اور انتظامیہ اس کی منت سماجت کرکے متبادل پلاٹ لینے پر رضامند کرنا چاہتے ہیں ذراٸع کے مطابق موجودہ مینیجنگ کمیٹی کے عہدیداران کے معاملات کی چھان بین سے ہوشرباانکشافات متوقع ہیں