حکومت کی توجہ کام پر نہیں، مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر ہے: سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی سیاسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا، حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیل میں ڈالنے پر ہے، حکمرانوں کو لوگوں میں جیل میں ڈالنے کا شوق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیروزگاری بڑھنے سے سٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، ملک میں آئین کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کو بحال کر دیں، عمران خان نا تجربہ کار نہیں، ساڑھے 7 سال خیبرپختونخوا اور 2 سال سے زائد پاکستان کی حکمرانی کرلی

Courtesy Duniya news