ٹرمپ اور میلانیا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے مطابق صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے، یہ دونوں افراد وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کریں گے۔

ڈاکٹر نے مزید بتا یا کہ صدر ٹرمپ قرنطینہ کےدوران بغیرکسی تعطل کے صدارتی فرائض سرانجام دیں گے۔

میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بہت سے امریکیوں کی طرح میں نے اور صدر ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی معتمد خاص ہوپ ہکس نے حال ہی میں متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا، وہ کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرچکی ہیں

Courtesy jang news