کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے بول ٹی وی کی جانب سے ملازمین کے ای میل اکانٹ ہیک کرنے اور جعلی سازی کے زریعے استعفی دلوانے کی اطلاعات کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا ہے

کراچی پریس کلب
پریس ریلیز
01-10-2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے بول ٹی وی کی جانب سے ملازمین کے ای میل اکانٹ ہیک کرنے اور جعلی سازی کے زریعے استعفی دلوانے کی اطلاعات کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اس جعل سازی کے شکار ممبران کی قانونی معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر امتیاز خان فاران کی صدارت میں ہوا جس میں سیکریٹری ارمان صابر، نائب صدر سعید سربازی، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر خارزن راجہ کامران ممبران گورننگ باڈی زین علی، سعید لاشاری، عبدالجبار ناصر اور لیاقت مغل نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس کو بتایا گیا کہ بول ٹی وی کی انتظامیہ نے صحافتی عملے کے ساتھ نہایت ناروا سلوک روا رکھا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے بعض صحافیوں پر دںاو ڈال کر جبر استعفوں کا مطالبہ کیا جب ان ملازمین نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تو انتظامیہ کی جانب سے ان ملازمین کے ای میل کو ہیک کر کے از خود استعفے ٹائپ کر کے ای میل کرایے گئے۔ بول انتظامیہ کا یہ عمل نہ صرف اخلاقی بلکہ دنیا پھر میں مروجہ سائبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بول انتظامیہ کے اس طرز عمل سے وہاں کام۔کرنے والے دیگر صحافیوں کو بھی یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان کے ایک میل ہیک کر کے متنازعہ یا غیر اخلاقی یا مشکوک مواد انتظامیہ کہیں بھی بھیج سکتی ہے۔ پریس کلب کی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اس جعل سازی کا شکار کوئی ممبر بول ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا اس کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کو ان کے وہ وعدے بھی یاد دلانا چاہتی ہے جو انہوں نے بول ٹی وی کے قیام اور بول ٹی وی کی بندش کے وقت صحافیوں سے کیئے تھے۔ مجلس عاملہ نے اس بات کا بھی نوٹس لیا ہے کہ پریس کلب کے بعض ممبران بول ٹی وی کی انتظامیہ کا آلہ کار بن کر اس جعل سازی اور جبری برطرفیوں کی سپورٹ کررہے ہیں اگر ان ممبران کے خلاف مذید شکایات موصول ہوئیں تو پریس کلب کے آئین کے مطابق کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری
پریس اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی
کراچی پریس کلب