صوبائی حکومت کی جانب سے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لیے نئے ہدایات جاری

صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق انہیں سندھ سیکریٹریٹ کی حدود میں گاڑیاں پارک کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں پیپلزپارٹی پارکنگ کی پہلی منزل پر پارک کریں جو ان کے لیے مخصوص کر دی گئی ہے صوبائی محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹرانسپورٹ افسر کے دستخط سے ایک حکم نامہ یکم اکتوبر دوہزار بیس کو جاری کیا گیا ہے جس میں تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گریڈ 17 اور 18 کے تمام ڈپٹی سیکریٹری و اور سیکشن افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی گاڑیاں سندھ سیکرٹریٹ کی حدود میں پارک مت کریں بلکہ اپنی گاڑیوں کو پیپلزپارٹی پارکنگ کی پہلی منزل پر لے جائیں جہاں ان کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ مخصوص کی جا چکی ہے ۔