برطانیہ :پیرامیڈیکس کیلئےجیٹ سوٹ تیار

برطانوی حکام نے طبی عملے کی مریضوں پر فوری رسائی کےلیے پیرامیڈیکس کےلیے جیٹ سوٹ تیار کرلیا۔
رطانیہ میں سائنس دانوں نے ایسا جیٹ سوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ایمبولینس سے بھی پہلے پیرامیڈیکس عملہ حادثے کی جگہ پر پہنچ کر مریض کو ریسکیو کرسکتا ہے۔

برطانوی حکام کی جانب سے پیرامیڈک کو جیٹ سوٹ پہنا کر مریض تک پہنچنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک ‘اڑ’ کر پہنچ سکیں گے