خاتون نے 10 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر ریکارڈ بنادیا

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حال ہی میں ایک درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
خاتون نے ہیریٹیج پارک میں موجود اخروٹ کے درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا کر رکھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخص نے درخت کو 8 گھنٹے 15 منٹ تک گلے لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔