دکانداروں کو ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ تحفظ ماحولیات کی مانیٹرنگ ٹیم نے لانڈھی 6 اور قائدآباد کی مارکیٹوں میں دکانداروں کو ممنوعہ پلاسٹک بیگز کا استعمال  .  نہ کرنے کی تلقین کی اور انہیں خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون, ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سیپا کے تمام ضلعی دفاتر کو سختی سے ہدایت ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز پر حکومت سندھ کی جانب سے لگائی گئی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں ناقابل تحلیل (نان بائیو ڈیگریڈیبل) بیگز کے استعمال, خرید و فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی ہے.