کراچی ۔ سابق ڈپٹی کمشنر ڈسٹرک ویسٹ زاہد میمن نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے ۔

کراچی ۔سابق ڈپٹی کمشنر ڈسٹرک ویسٹ زاہد میمن نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے ۔ *آہ ، انسان دوست ذاہد میمن بھی چلے گئے 😢*   ۔2017 کی بات ھے، میں گلشن اقبال میں تھا کہ ایک انجان نمبر سے کال آئی ! پوچھا گیا ۔۔ سر شکیل صاحب ؟  جی جی بھائی حکم کریں ! میں نے عرض کی تھی  سر ذاہد صاحب نے آپکے لیئے آم بھیجے ہیں ۔۔۔۔ جواب ملا کونسے ذاہد صاحب بھائی ؟ سر DC میرپور خاص اب مجھے معزرت کرنی پڑی۔۔سر حکم کریں کہاں پہنچاوں ؟    میں گھر پہنچا ہی تھا کہ کچھ دیر بعد شہزور ٹرک آپہنچا، چار پیٹیاں ہرے ہرے بڑے بڑے آموں سے بھری اتار دی گئیں  میں نے چاروں کھولیں اور فوٹو بناکر زاہد میمن کو بھیجی اور پوچھا کہ  بھائی جان آموں کا شکریہ لیکن یہ تو ” کیریاں” ہیں ۔۔۔۔آموں کا بول کر آپ “کیریاں” بھیجتے ہیں   زور دار قہقہہ میرے گنہگار کانوں میں آج بھی گونج رہا ھے ابے تم بھی بہت سیدھے ہو شکیل میاں ! دو دن رکھو، کیریاں آم بن جائیں گی۔۔😢😢😢   مجھے اچھی طرح یاد ھے جب کراچی کا ایک آدمی جسے انسانیت کا بڑا مسیحاء سمجھا جاتا ھے نے ضلع ایسٹ میں ایک بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کرکے سماجی خدمت کا بورڈ لگا رکھا تھا،، یہی ذاہد میمن ADC ٹو تھے اور میں اسوقت انہی کے دفتر میں بیٹھا تھا جب میرے سامنے سماجی خدمتگار کی اچھی طرح عزت افزائی کرکے بیوہ کا پلاٹ اس سے خالی کروایا گیا    اعلی تعلیم یافتہ ، انتہائی بے تکلف ، انسان دوست، خوف خدا رکھنے والا انتہائی پیارا دوست زاہد رزاق میمن بھی دنیا سے چلاگیا ۔۔۔ ایک ایک کرکے تمام دوست جارہے ہیں۔۔۔  تیری دنیا میں دل لگتا نہیں واپس بلا لے، میں سجدے میں گرا ہوںمجھ کو اے مالک اٹھا لے   یااللہ اپنے محبوب کے صدقے، پنجتن پاک کے صدقے، اپنے پیاروں کے صدقے، زاہد رزاق میمن کو جنت میں جگہ دے، انکے چھوٹے بچے ہیں، ان بچوں کو صبر و ہمت و استقامت عطاء فرما، انکے اہل خانہ کو ہمت دے۔۔۔آمین ثمہ آمین۔۔یا رب العالمین 💔تمام حضرات سے دعاوں کی التجاء ھے 🙏🙏🙏  ملتجی دعاشکیل راجپوت