تعلیمی اداروں میں ایس او پی پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہے۔اب تک نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے 56 ہزار 299 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں،جن میں سے 40150 کے نتائج موصول ہوچکیں ہیں، جن میں 303 مثبت کیسز آئے ہیں جو 0.75 فیصد بنتا ہے۔اس وقت صوبے میں کرونا کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے اور مجھ سمیت سیکرٹری اور دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز این سی او سی کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم نے 28 ستمبر سے تمام کلاسز کے لئے تعلیمی ادارے کھول دئیے ہیں اور اس حوالے سے ہم مکمل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہے اور کم و بیش زیادہ تر تعلمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے 56 ہزار 299 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جن میں سے 40150 کے نتائج موصول ہوچکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی 15 ہزار 846 کے نتائج آنا باقی ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ سرکاری اسکولز کے 40 ہزار 414 میں سے 27 ہزار 933 کے نتائج آچکیں ہیں جن میں سے217 مثبت کیسز ہیں جبکہ نجی اسکولز کے 15 ہزار 885 میں سے12 ہزار 217 کیسز کے نتائج آچکیں ہیں جن میں 86 کے نتائج مثبت آئے ہیں، اس طرح اب تک 303 مثبت کیسز آئے ہیں جو 0.75 فیصد بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کرونا کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے اور مجھ سمیت سیکرٹری اور دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ ہماری زیادہ سے زیادہ توجہ والدین کو اس حوالے سے آگاہی کی فراہمی ہے، ہم نے والدین سے کہا ہے کہ وہ خود بھی اسکولوں میں جائیں اور خود اسکولز اور کلاس رومز کا وزٹ کریں ساتھ ہی ہم نے والدین کو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کو اسکول وین یا پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے خود لینا چھوڑنا کریں تاکہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تحفظات میں کمی واقع ہوسکے۔ جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹینٹ، وزیر تعلیم و محنت سندھ، سعید غنی، فون 03333788079