صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جاوید اشرف

صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جاویداشرف بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے افتتاح کے موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں اور دیگر معززین سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن،انورفاروقی،افشاں شکیل،سعید آزاد، عظمت اللہ خان عارف بھوپالی،علیم خان موسی،زاہد شہاب، محمدجاوید،قمرعلی،نوید کپاڈیہ اور دیگر افراد موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جسطرح سے اسنوکر فیڈریشن پورے پاکستان میں اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کا م کررہی ہے یہ قابل تحسین ہے ارشد حسین نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی تربیت کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے اورہمیں چاہیے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کا م کرتے رہیں قبل ازیں جاویداشرف نے بریک لاگاکربارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔
پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آرایم جی ماروکس کے کپتان کی قائدانہ صلاحتوں کے بدولت 9رنز سے کمپلائنس ڈیفنڈر کو شکست دی فرحان شفی کی آل راؤ کارکردگی مین آف دی میچ قرار پائے کمپلائنس ڈیفنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکورکیا، عبدالقوی نے 34 فرحاں شفی نے 27 اور ابرار احمدخان نے 20 رنز بنائے۔ جبکہ عدیل انجم اور حسن اکرم نے 27-27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی اسکور کرسکی، حارث خالد نے 32 رنز مدثر شیخ نے 30 رنز اور عدیل انجم نے 24 رنز بنائے۔جبکہ فرحان شفی نے 15 رنز دیکر تین عبدالقوی نے 34 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسکورر کے سید افرسیاب عالم اورامپائرنگ شیشم انصاری اور اعلے حیدر نے سرانجام دی عظمت اللہ خان03082220321