سعودی عرب: پیٹرول پمپ پر آتشزدگی، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پیٹرول پمپ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوشس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچتی ہے۔

پٹرول بھروا کر گاڑی پیچھے کی جانب کرتے ہوئے اس لڑکی کی گاڑی پٹرول پمپ کے ایک ستون سے ٹکرا جاتی ہے جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ساتھ کار میں موجود دیگر 2 لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں