حادثے کی شکار خاتون کے سر میں 5 سینٹی میٹر کی سوئیاں

چین میں ٹریفک حادثے کی شکار ہونے والی خاتون کے سر میں پانچ پانچ سینٹی میٹر لمبی 2 سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔
29 سالہ ژہو چند روز قبل حادثے کا شکار ہوئیں، ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر اُن کو سی ٹی اسکین کروانے کا مشورہ دیا، جب اس کی رپورٹ آئی تو مریضہ اور ڈاکٹرز دونوں سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں سوئیوں کی لمبائی تقریباً پانچ پانچ سینٹی میٹر کے قریب ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دونوں سوئیاں کھوپڑی کے اہم اور نازک حصے پر رکی ہوئی ہیں، اب اگر ہم انہیں باہر نہیں نکالیں گے تو بڑھتی عمر کے ساتھ یہ نقصان دہ ہوں گی۔

سی ٹی اسکین رپورٹ آنے کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی۔