چہرے کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

سنگاپور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

سنگاپور کی حکومت نے ڈیجیٹل طریقے سے شناخت کی اس اسکیم کو ’سنگ پاس‘ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے سے حکومتی سروسز سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بائیو میٹرک طریقے سے شناخت کے ذریعے سنگاپور کے شہریوں کو حکومتی اور نجی سروسز تک رسائی کی اجازت ہو گی۔

سنگاپورکی ٹیکنالوجی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہو گی۔

سنگاپورکےایک بینک میں اس ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اسے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے