ہمایوں سعید کی بھائی کو شادی کی مبارکباد

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارک باد دی ہے اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ہمایوں سعید نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ، اُن کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید، اداکار عمران اشرف، احمد علی بٹ اور اُن کی اہلیہ، اداکار عدنان صدیقی، واسع چوہدری اور ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر دولہا دلہن کے ساتھ کھڑے ہیں
تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’وہ اپنے چھوٹے بھائی سلمان کی خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں، اللّٰہ آپ اور علینہ دونوں کو تاحیات یکجہتی، خوشی اور خوشحالی عطا کرے۔ ‘

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 9 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 50 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے سلمان سعید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید رواں ماہ 25 ستمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی تھی۔

تاہم اب ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

سلمان سعید کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی، اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سلمان سعید نےسیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ عروسی جوڑے میں ملبوس اداکار کی اہلیہ بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں
سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، عمران اشرف ، واسع چوہدری، ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر ، کرکٹراظہر علی اور دیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ بڑے بھائی ہمایوں سعید کے نقشِ قدم پر چلنے والے سلمان سعید نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں