ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک ٹیسٹ رواں سال ممکن نہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشں کو ملتوی ٹیسٹ میچ رواں سیزن میں نہ ہونے کا بتا دیا۔

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا ایک ٹیسٹ 2020-21 میں ممکن نہیں۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث ٹیسٹ میچ ممکن نہیں جبکہ سیزن 2020-21 میں ٹیم کی مصروفیات دیکھ کر ٹیسٹ میچ ری شیڈول کیا جا سکتا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی زمبابوے سے ہوم سیریز، پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور دورۂ نیوزی لینڈ میں مصروف ہے جبکہ ٹیم کی دیگر مصروفیات میں ساؤتھ افریقہ سے ہوم سیریز، پی ایس ایل 6 اور دورۂ ساؤتھ افریقہ بھی شامل ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی زمبابوے سے ہوم سیریز، پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور دورۂ نیوزی لینڈ میں مصروف ہے جبکہ ٹیم کی دیگر مصروفیات میں ساؤتھ افریقہ سے ہوم سیریز، پی ایس ایل 6 اور دورۂ ساؤتھ افریقہ بھی شامل ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ بھی جانا ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کئی ممالک کی سیریز نامکمل ہونے سے ایک برس آگے بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اپریل میں شیڈول ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیا گیا تھا