حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویب شو میں شوبز سے عارضی دوری کو ختم کرنے اعلان کیا، واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی سے شو کے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اداکاری بالکل بھی نہیں چھوڑی بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، دعا کریں کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی تھی بس ایک طویل وقفہ لیا تھا
اد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کو دین کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور ان پر بات کرنے کے لیے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اور سوشل میڈیا کو استعمال کریں گے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری کو بڑے عرصے کے لیے چھوڑ رہے ہیں، اداکاری میں کچھ غیرسنجیدہ پروجیکٹ جیسے کمرشل، ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک جگہ اتنی سنجیدہ باتیں کریں تو دوسری جگہ اداکاری بھی کریں