پاکستان اسٹیل ملز اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم کے ہمراہ لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

آپریشن میں ہیوی مشینری سمیت بن قاسم ٹائون کے مختلف تھانوں کی نفری اوراسٹیل ملز کے سیکورٹی نے حصہ لیا

اسٹیل ملز کی ملکیتی 100 ایکڑ سے زائد زمین دیہہ کوٹی ڈیرو سروے نمبر 3سے 9 واگزار،30 سے زائد غیر قانونی قابضین کی تعمیرات مسمار

کراچی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اسٹیل ملزاینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم کے ہمراہ لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاکستان اسٹیل ملز کی سیکورٹی اور بن قاسم ٹائون کے مختلف تھانوں کی بھاری نفری نے ہیوی مشنیری کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا۔ پیر سرہندی گوٹھ قبرستان سے متصل دیہہ کوٹی ڈیرو میں اسٹیل ملز کی ملکیتی 100 ایکڑ سے زائد زمین سروے نمبر 3،4،5،6،7،8 اور 9 واگزار، 30 سے زائد غیر قانونی قابضین کی تعمیرات مسمار کردی گئی۔
پیر سرہندی گوٹھ قبرستان سے متصل تقریبا سو ایکڑسے ذائد زمین پر قبضہ ختم کرایا گیا۔ آپریشن کے موقع پرجی ایم سیکورٹی پاکستان اسٹیل ملزعلی حسن حکڑو، انچارج اینٹی انکروچمنٹ دائود کیانی، انچارج سیکورٹی نذیرعباسی اوراسسٹنٹ کمشنر بن قاسم امیتاز علی منگی نے اپنے زیر نگرانی آپریشن کروایا۔ اس موقع پر جی ایم سیکورٹی اسٹیل ملز علی حسن حکڑو کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ہم نے ڈی سی ملیر اور اسسٹنٹ کمشنربن قاسم کے ساتھ مل کر پاکستان اسٹیل ملز کی ملکیتی زمین پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف کیا ہے اور جہاں اسٹیل ملز کی زمین پر قبضہ مافیا قابض ہے، زمین کو واگزار کرائیں گے۔ جبکہ اسسٹنٹ کشمنر بن قاسم امتیاز احمد منگی کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز پر قائم ناجائز قبضہ کے خلاف سخت گرینڈ آپریشن کیا ہے اور اسی طرح بن قاسم ٹائون میں قائم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں و ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی آنے والے چند دنوں میں مذید آپریشن کیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیئے گئے احکامات کی روشنی کا تسلسل ہے۔