پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس شازیہ پیرس میں ڈراپ … ہوٹل میں استعفیٰ چھوڑ کر بیلجیئم چلی گئی

پی آئی اے نے اپنی ائیرہوسٹس شازیہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی ہے۔ شازیہ آٹھ اپریل کو سیالکوٹ سے پیرس پہنچی اور وہاں رک گئی اس کے ہوٹل سے استعفیٰ ملا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو استعفی پیش کر بیلجیم چلی گئی۔ پی آئی اے نے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پیرس جانے سے پہلے شازیہ نے اس پرواز کے لیے خاص طور پر اپنی پوسٹنگ کروائی تھی۔ آؤٹ آف ٹرن پوسٹنگ کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں