کویت ایئرویز نے 9 مختلف ملکوں کے لیے اپنی کمرشل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

کویت ایئرویز نے 9 مختلف ملکوں کے لیے اپنی کمرشل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. جن دو ملکوں کے لیے کمرشل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں امارات بحرین پاکستان قطر ترکی برطانیہ جرمنی ہالینڈ اور ایتھوپیا شامل ہیں ان ملکوں کے لئے کویت ایرویز کی کمرشل پروازیں بھی فری ہو جائیں گی توقع ہے کہ جمعرات  سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا یہ انتہائی اہم پیش رفت ہے کرونا کی صورتحال کی وجہ سے کویت نے 32 ملکوں میں اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل تھا لیکن اب ان ملکوں میں کرونا کی صورت حال بہتر ہوگئی ہے اور کویت ایرویز نے پاکستان سمیت نو مختلف ملکوں میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ انتہائی حوصلہ افزا خبر ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ملکوں سے بھی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کا براہ راست فضائی نیٹ ورک بحال ہو جائے گا اور ان ملکوں میں پاکستانیوں کے لئے آنے جانے میں کافی آسانی پیدا ہوگی اور دیگر مسافروں کو بھی فائدہ ہوگا ۔کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ