امریکہ سے آئی ٹی میں ایم ایس کرنے والے فہد افتخار کے پنجاب پولیس سے استعفے کی اصل وجہ سامنے آگئی

امریکہ سے آئی ٹی میں ایم ایس کرنے والے فہد افتخار کے پنجاب پولیس سے استعفے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔امریکہ سے آئی ٹی میں ایم ایس کرنے کے بعد پنجاب پولیس میں اپنے سنہرے مستقبل کی تلاش میں سر گرم اور انتہائی محنتی اور ذہین افسر فہد افتخار نے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تو ہر طرف یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ اس ہونہار پولیس افسر نے آخر کیوں استعفی دے دیا ہے اور ایسی کیا وجہ ہوئی کہ وہ پنجاب پولیس میں ملازمت جاری رکھنے سے قاصر ہے کیا اسے کوئی بہتر آفر مل گئی ہے کیا وہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے یا اسے پنجاب پولیس میں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ مایوسی کا شکار ہوگیا اور بالآخر اس نے پنجاب پولیس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فہد افتخار کو اعلی پولیس حکام کی جانب سے توہین آمیز رویہ کی شکایت تھی اور انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر پنجاب پولیس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور اپنا استعفی لکھ کر دے دیا ۔دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار پہلا افسر نہیں جسے ایسی صورتحال کا سامنا ہے ان کے علاوہ بھی بہت سے ذہین اور قابل پولیس افسران بالخصوص نوجوانوں کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ دلبرداشتہ ہو کر اس ماحول میں کام کر رہے ہیں جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے لیکن ان کے پاس اور کوئی بہتر آپشن نہیں ہے لہذا وہ خاموشی سے یا مایوسی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ کا وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کی بہتری کے لیے اپنے منشور عوامی وعدوں کے مطابق اقدامات کرنے چاہئیں اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے