حکومت سے عطیات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لینے کا مطالبہ

*🔹حکومت ادویات قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے۔ڈاکٹر عبد الوہاب*  *🔹آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد حکومت نے ادویات کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے*۔   *🔹ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو قیمتیں بڑھا کر مزید بوجھ نہ ڈالیں*۔  *🔹علامہ خلیل الرحمان چشتی جما عت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر مقرر*  *کراچی(.  )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سیدعبد الوہاب قادری نے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے۔قوم کورونا وباء سے پریشان ہے ایسی صورتحال میں طبی اشیاء پر خصوصی رعایت دینی چاہیے لیکن ہماری حکومت کا دواؤں کے دام بڑھانا عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار غریبوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔ آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد ایسا لگتا ہے حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،عوام کو کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے*۔   *ڈاکٹر عبد الوہاب کا مزید کہنا تھا کہ   عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے حکومت کے دعوے اوروعدے صرف زبانی کلامی ہی ہیں ادویات و اشیائے ضرور یہ کی قیمت حد درجہ بڑھ چکی۔ ستم ظریفی یہ کہ سرکاری یوٹیلیٹی اسٹور زپربھی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں اور کم قیمت اشیاء دستیاب ہی نہیں۔ حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ سے سبب غریب و کمزور طبقہ شدید پریشان ہے*۔ *نیزجما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی توثیق کے بعد علامہ خلیل الرحمان چشتی کو جما عت اہلسنّت کراچی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔* جاری کردہ۔۔۔شعبہ نشر واشاعت۔۔۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی