ہفت روزہ اخبار زماں کے نام سے نیا اخبار شائع ہو گیا

تجربہ کار ادارتی ٹیم کی زیر نگرانی نیا ہفت روزہ اخبار شائع ہو گیا ہے جس کا نام اخبار زماں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرضیغم ۔ سید مظہر عباس اس نئے ہفت روزہ اخبار کے روح رواں ہیں تازہ ایڈیشن کو صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا ۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سمیت مختلف سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران نے اسے پسند کیا اس کے معیار کو سراہا اور اس کی بھرپور کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام بھی اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے ہفت روزہ اخبار زماں انتظامیہ اور ادارتی ٹیم کو اخبار کے اجرا پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کی زبردست کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں