صحافی مزدور ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اخبارات اور دیگر اداروں سے کارکنوں کی چھانٹیوں کی مذمت

کراچی ۔ صحافی مزدور ایکشن کمیٹی کا ایک اھم اجلاس پیر کو کراچی پریس کلب میں منعقد ھو اجلاس کی مشترکہ صدارت پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر اور سینئر مزدور رھنما حبیب الدین جنیدی نے کی اجلاس میں 20 سے زائد ٹریڈ یونین کے عہدیداروں، اخبارات کی سی بی اے یونین کے نمائندوں اور مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر ایک مشترکہ جلسہ کراچی پریس کلب میں منعقد ھوگا جس میں سینیٹر رضا ربانی، قیصر بنگالی، رشید اے رضوی اور دیگر مزدور دوست رھنمائوں کو دعوت دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم مئی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ممبر گورننگ باڈی خورشید عباسی ھونگے جبکہ تمام یوجیز، اخبارات کی سی بی اے یونین اور مزدور تنظیموں کو ذمہ داران اس کمیٹی کے ممبر ھونگے آرگنآئزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ (آج) کراچی پریس کلب میں کمیٹی کے سربراہ خورشید عباسی کی زیر صدارت ھوگا اس کمیٹی میں مزدوروں کی طرف سے لیاقت ساہی، ناصر منصور، جنید اعوان نمائندگی کریں گے ضرورت اور نمائندگی کے مزید ارکان کو کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ھے اجلاس میں اخبارات اور دیگر اداروں سے کارکنوں کی چھانٹیوں کی مذمت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں