گزشتہ چالیس سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ

ایک طرف پی پی ایم اے کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کرکے یہ کہا جا رہا ہے کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں مکمل طور پر زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کر رہی ۔ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہونا تھا کئی سال سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا بعض ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے لیکن میڈیا پر صحیح صورتحال نہیں بتائی جا رہی دوسری طرف سوشل میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا۔ ہر طرف یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے اتنا گزشتہ چالیس سالوں میں کبھی نہیں ہوا اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بہت سی ادویات کی قیمتیں گزشتہ 40 سال کے حساب سے اس وقت بلند ترین قیمت پر پہنچ چکی ہیں یہ ادویات خریدنا اب مریضوں اور ان کے لواحقین کے بس کی بات نہیں رہی علاج پہلے ہی مشکل اور مہنگا ہے ادویات کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ لوگوں کی کمر توڑ دے گا قیمتوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ بنانے کے لیے حکومت کے اعلی حکام کو نوٹس لینا چاہیے ۔یا کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہیے۔ اگر ادویات سازی مہنگی ہوگئی ہے تو ادویات ساز کمپنیوں کے لیے کوئی پیکیج آنا چاہیے لیکن سارا بوجھ مریضوں اور ان کے لواحقین پر ڈال دینا کہاں کا انصاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں