آرٹ اینڈ فیشن ایونٹ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔ عاطف خان

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار آرٹ اینڈ فیشن ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نوجوانوں نے بھرپور انداز سے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے نمایاں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور اس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اور نہ اس کو مبارکباد پیش کی مستقبل میں بھی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ملک بھر میں ایسے ایونٹس کی زیادہ تعداد میں انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے پروگراموں کا مسلسل منعقد ہونا ضروری ہے ۔پروگرام کے شرکاء نے بھی پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں