تعلیم کا فروغ الشریف فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے پرویز اقبال آرائیں

*تعلیم کا فروغ الشریف فائونڈیشن کی اولین ترجیح ہے، پرویز اقبال آرائیں* *کمپیوٹر سینٹر، انگلش لینگویج کلاسز، کوچنگ سینٹر، فنی تعلیم، تعلیم القرآن، الشریف فائونڈیشن اسکول کا قیام شامل ہے* *اللّٰہ تعالٰی کی رضا و خوشنودی کے لئے مستحق افراد کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے، چیئرمین الشریف فائونڈیشن*کراچی ( نمائندہ خصوصی ) الشریف فائونڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے کہا کہ مستحق افراد کی خدمات اولین ترجیح ہے- خدمت خلق بڑی عبادت ہے اللّٰہ تعالٰی کی رضا و خوشنودی کی خاطر مستحق افراد کی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت کر رہے ہیں- الشریف فائونڈیشن زندگی کے 40 شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ان شعبوں میں ایک شعبہ تعلیم کا بھی ہے جس کی طرف خاص توجہ دی جاتی ہے فروغ تعلیم کے تحت کمپیوٹر سینٹر قائم کیا گیا ہے، انگلش لینگویج سے مختلفLevels کروائے جاتے ہیں، مستحق طلباء وطالبات کے لئے مفت کوچنگ سینٹر قائم ہے، مختلف شعبہ جات میں فنی تربیت فراہم کی جاتی ہے، بچے اور بچیوں کے علاوہ بالغان کو بھی قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے، الشریف اسکول کے قیام کا مقصد غریب و بے سہارا بچے اور بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے- ہمارے کارکنان پورے پاکستان میں خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں انشاءاللّٰہ مستحق افراد کی خدمات کا سلسلہ یونہی جاری وساری رکھیں گے-