Live From The Field

سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جناب ملک رضوان الحق  رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تشریف لائے جہاں رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جناب چوہدری شفیق علیم  سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری اکرام صاحب ممبران چیمبر آف کامرس وقاص اکرم وڑائچ صاحب چوہدری محمد اشرف صاحب چوہدری محمد عارف صاحب چوہدری عظمان اصغر صاحب عاصم غنی صاحب  سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی  نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں جناب چوہدری شفیق علیم صاحب اور ملک رضوان الحق صاحب نے دونوں چیمبرز نے  مل کر تاجروں کی فلاح کے لئیے کام کرنے کا عزم کیا ۔ ملک رضوان صاحب نے رحیم یار خان چیمبر آف کامرس کے صدر کو سکھر چیمبر کیطرف سے شیلڈ پیش کی اور صدر صاحب اور ممبران کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا آخر میں صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اور معزز ممبران نے ملک رضوان ا لحق صاحب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ۔ 24 سیپ 2020