وزیر اعلیٰ کے نئے معاونِ خصوصی ویرجی کولھی کا سرکاری دفتر میں پہلا دن

حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیراعلیٰ سندھ کے نئے معاون خصوصی ویرجی کولھی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔سرکاری دفتر ملنے کے بعد انہوں نے پہلے دن لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کیے۔ دفتر میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین کی تصاویر آویزاں کی گئی۔ ویرجی کولھی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خود کو وزیراعلیٰ کا معاملہ خصوصی بنوانے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے پارٹی ویژن اور پارٹی قیادت کے وعدوں کے مطابق کام کریں گے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے وہ اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں