سلمیٰ مروت خان … پاکستان کی چیمپیئن سپراسپورٹس گرل

پاکستان کی بہادر لڑکی سلمیٰ مروت خان نے جیپ اسپورٹس ریلی میں چیمپئن بن کر سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے لیک ریلی چکوال میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے پہلے وہ تھل ریلی اور چولستان ریلی میں کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے صوابی ریلی میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اسپورٹس جیپ ریلی میں حصہ لینا اور کامیابیاں حاصل کرنا ان کا شوق اور اب ایک اسٹائل بن چکا ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کو یہ ہمت حوصلہ اور ترغیب دی ہے کہ وہ کھیلوں کے میدان میں بھی کچھ بھی کرسکتی ہیں عام طور پر مشکل سمجھے جانے والے کھیلوں میں آپ پاکستانی لڑکیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے سلمہ مروت خان اس کی تازہ مثال ہیں انہوں نے متعدد ریلیاں جیت کر ٹرافی اپنے نام کی ہیں انہیں بیسٹ اسپورٹس وومن آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔انہیں ان کے گھر والوں اور اسپورٹس کے جن اداروں اور تنظیموں نے حوصلہ افزائی کی ان سب کی وہ شکر گزار ہیں اور ان کے مثبت کردار کو سراہتی ہیں۔ جن اداروں نے مختلف کار ریلی میں ان کی جیب کو اسپونسر کیا انہوں نے ایسے تمام اداروں کی اسپانسر شپ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں