جشن جہلم … تاریخی قلعہ روہتاس میں منایا گیا

پاکستان کے خوبصورت شہر جہلم کے قریب واقعہ تاریخی قلعہ روہتاس میں سرکاری طور پر جشن جہلم منایا گیا ۔اس موقع پر قلعہ روتاس کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ قلعہ روہتاس دریائے جہلم سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اسے شیر شاہ سوری نے پندرہ سو اکتالیس سے پندرہ سو اڑ ھتالیس کے دوران تعمیر کرایا تھا۔ اس کا شمار برصغیر کے بڑے اور منفرد قلعہ میں ہوتا ہے اسے یونیسکو نے 1997 میں ورلڈ ہیریٹیج سائٹ قرار دے دیا تھا۔ یہ اپنے محل وقوع طرز تعمیر کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ اس قلعے پر کبھی بھی کسی فورس نے حملہ نہیں کیا ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں