ٹانک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ ایک شخص نے پورے خاندان پر فائرنگ کر کے بیوی بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا

غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں ایک شخص نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر پورے خاندان پر فائرنگ کر کے بیوی بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی جان بھی لے لی ۔پولیس کے مطابق چھ افراد ہلاک ہوئے اور ایک بیٹا زخمی ہے جیسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ٹانک میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی بچے کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں