پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کا رویہ افسوسناک اور شرمناک ہے

پکراچی: پاکستان اسٹیل مل کی انتظاميہ نے بدمعاشی اور بیغیرتی کی حد کردی ھے آج سہپر 2 بجے سے بجلی غاٸب کرکے گھروں میں موجود بیمار مریضوں۔ بزرگوں۔ اور معصوم بلکتے بچوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ھے جو کہ قابل مزمت عمل ھے ان باتوں کا اظہار پیپلزپارٹی پی ایس 87 کے رھنما غلام صفدر بھٹی نے صحافيوں سے گفتگو کرتے ھوۓ کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کی انتظاميہ کی اجاراداری اور بدمعاشی نے حد کردی ھے گلشن حدید فیز 1 کے گھروں سے بجلی کے من پسند بھاری بلز لیکر کھا جاتے ھیں اور علاقے کے مکینوں کو بیگناہ رسوا اور خوار کرتے ھیں انہوں نے اعلان کرتے ھوۓ کہا کہ اگر اسٹیل مل کی انتظاميہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ھم علاقہ مکینوں کے ساته ملکر ملیرپریس کلب کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دینگے۔ ھم MPA ساجد جوکھیو اور MNA جام کریم سے مطالبہ کرتے ھیں کہ بجلی کے نظام کو درست کیا جائے اور اسٹیل مل کی بدمعاش انتظاميہ کے خلاف کارروائي کی جاۓ۔