منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی اہم کارروائی

لیاقت آباد/سپر مارکیٹ ماڈل پولیس کی منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروش کے خلاف کارروائی  عبدالمجید ولد عبدالجلیل عادی جرائم پیشہ ہے  ماضی میں لیاقت آباد تھانے میں منشیات فروشی کے جرم گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے  پولیس نے ملزم کے قبضے سے چرس اور فروخت کی رقم برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر 320/2020 بجرم دفعہ 6/9B امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے  دوسری کارروائی میں مضرِ صحت گٹکا ماوا مین پوری فروخت کرنے والا گرفتار کرلیا  محمد مشتاق ولد الله بخش کے قبضے سے 150 پیکٹس مین پوری اور فروخت کی رقم برآمد  گرفتار ملزم ماضی میں لیاقت آباد تھانے میں گٹکا ماوا فروخت کے جرم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے  گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 323/2020 بجرم دفعہ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے  ایس ایچ او لیاقت  آباد لیاقت  حیات خان نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔  *ایس ایس پی سینٹرل**عارف اسلم راؤ*