مضر صحت کا ماوا اور شیشہ حقہ فلیور فروخت کرنے والے پولیس کی تحویل میں

ڈیفنس پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور شیشہ حقہ فلیور فروخت  کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا  ڈیفنس پولیس نے کالا پل اور قیوم آباد کے علاقوں میں کارروائی کی  قیوم آباد کے علاقے سے ثاقب ولد صابر کے قبضے سے 160 مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا  دوسری کارروائی میں عامر حسن ولد محمد گل کو گرفتار کرکے 380 پڑیاں رجنی گٹکا برآمد کرلیا  ایک اور کارروائی کے دوران اختر ولد اختر جان کو گرفتار کرکے 148 گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کرلیا  ڈیفنس کے علاقے سے حقہ شیشہ فلیور فروخت کرنے والا آفتاب پٹھان ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا  آفتاب پٹھان کے قبضے سے مضرِ صحت حقہ شیشہ فلیور کے 250 پیکٹ برآمد کرلیئے  ڈیفنس پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے  *ایس پی کلفٹن**عمران مرزا*