دہشت گردی کی متوقع بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا

شاہراہ فیصل پولیس کی بڑی کاروائی ۔دہشت گردی کی متوقع کاروائی کو روک دیا ۔گینگ وار کا ملزم گرفتار ۔1  کلاشنکوف ۔2 ریپیٹر 12بور ۔73 زندہ راؤنڈ برآمد ۔۔(پریس ریلیز ) ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب  کی خصوصی ہدایات پر اقبال شیخ ۔SDPO شاہراہ فیصل کی سرپرستی میں SHO شاہراہ فیصل انسپکٹر سرور کمانڈو کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑا ایکشن ۔شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا پولیس ملازمین کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے سدباب کے لیے شاہراہ فیصل پولیس  متحرک تھی کہ آج مورخہ 21/ 9/ 20 رات قریب ایک بجے مین شاہراہ فیصل اور موٹر سائیکل سوار ملزم فراز علی عرف ڈبر ولدیت ارباب علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بیگ میں رکھا اسلحہ ایک کلاشنکوف کلوز بٹ بلا نمبری 60 راونڈ  زندہ ۔۔دو عدد رپیٹر 12 بور بلا نمبری ۔13 راؤنڈ زندہ بلا لائسنس برآمد ہوئے ۔ملزم کا تعلق چنیسر گوٹھ گینگ وار گروپ سے ہے ملزم پہلے بھی جیل جا چکا ہے اور کسی بڑی واردات کے لیے یہ غیر قانونی اسلحہ ملیر کے علاقہ میں شفٹ کر رہا تھا ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید بڑی  کامیابی متوقع ہےملزم کے خلاف FIR.نمبر 640/2020 جرم دفعہ ۔۔23(1)A درج کر لی گئی