پاکستان کا سب سے مقبول اور کامیاب سفارتی گھرانہ

دنیا کا منفرد خاندان … جس کے چار ممبران بیک وقت چار مختلف ملکوں کے اعزازی قونصل جنرل ہیں

کراچی کا بیگ خاندان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہا ہے

بیگ خاندان اپنی قابلیت و ذہانت صلاحیت اور ملنساری میں سب سے آگے ہے کاروبار، سیاست کے میدان میں خوب نام کمانے کے ساتھ ساتھ اس خاندان نے سفارتی میدان میں بھی سب کو مات دے رکھی ہے دنیا اس خاندان کو قابل رشک نگاہوں سے دیکھتی ہے ایک ہی خاندان کے پاس یمن مراکش جمیکا اور پولینڈ کے اعزازی قونصل جنرل کی پوزیشن ہے یہ خاندان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پہنچا رکھے ہوئے ہے اور دیگر چار مختلف ملکوں کے پرچم لہرانے کے لیے بھی وہاں کی حکومتوں نے اس خاندان کے افراد کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بے خاندان پاکستان کے بزنس اور سیاست میں کافی عرصے سے ان ہے۔ اس خاندان کے افراد نے اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنی پہچان اور شناخت بنائی ہے۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ڈپلومیٹک کونسل کے صدر بھی ہیں وہ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے سربراہ اور پاکستان سٹیٹ آئل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ‏فیڈریشن کے سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک ہی انتخابات بھی لڑ چکے ہیں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے خود انہیں انتخابی ٹکٹ دے کر آپ نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ وہ پاکستانی معیشت اور سیاست پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔وہ کراچی میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بیگم نورین اختیار بیگ جمیکا کی اعزازی قونصل جنرل ہیں وہ بھی نہایت ذہین قابل باصلاحیت اور ملنسار خاتون ہیں سفارتی حلقوں میں انہیں بھی نہایت عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ مرزا اختیار بیگ کے صاحبزادے مرزا عمیر بیگ باصلاحیت نوجوان ہیں انہیں حکومت پولینڈ نے کراچی میں اپنا اعزازی قونصل جنرل مقرر کیا ہے اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں انہیں اعزازی کونسل جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مرزا اشتیاق بیگ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں بہترین بزنس مین اور اب سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کو ایسے وقت میں جوائن کیا جب وہ اپنے مشکل وقت سے گزر رہی تھی لیکن مختصر وقت میں پارٹی قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل کیا ۔مرزا اشتیاق بیگ کو دنیا اس وقت سے جانتی ہے جب مشہور گلوکارہ نازیہ حسن سے ان کی شادی ہوئی۔ کراچی کا بیگ خاندان ٹیکسٹائل کے شعبے میں اپنی شناخت بنا چکا ہے مرزا اختیار بیگ مرزا اشتیاق بیگ کی ایک بہن ٹی وی آرٹسٹ آفرین بیگ تھی جن کا انتقال ہوچکا ہے ان کی ایک بہن شیریں بیگ کی شادی پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر سلیم یوسف سے ہوئی۔ سلیم یوسف اس خاندان کے داماد ہیں۔ یہ خاندان اور اس کے افراد مختلف شعبوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے پاکستان کے اس قابل فخر خاندان کو اس کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور مستقبل میں مزید نیک نامی ترقی اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں