لیاری میں تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد پورا کیا جائے- فضل حسین جعفری

سماجی رہنما اور چیئرمین محرم کمیٹی لیاری ٹائون فضل حسین جعفری نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لیاری میں تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد پورا کیا جائے ،کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے لیاری کے

کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک سیوریج کا پانی مختلف علاقوں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہار کالونی یونین کونسل نمبر 9 میں الفلاح روڈ گلی نمبر 6 اور 9کے دورے کے موقع علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہے الفلاح روڈ کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے الفلاح روڈ گلی نمبر 6 سے10 تک پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے جس سے تعفن اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں سابق ٹائون ناظم اور یونین کونسل کے چیئرمین کو متعد دبار بتا گیا کہ لائن چوک ہونے کی وجہ سے پورے علاقے کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی اس موقع پر فضل جعفری نے بتایا کہ سیورج کا پانی الفلاح روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے ساتھ جلوس کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا جس کے لئے انتظامیہ سے درخواست ہے الفلاح روڈ کی گلی نمبر 6سے 10 کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور اگر لائن چوک ہے تو لائن تبدیل کی جائے اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر ضلع جنوب ارشاد سوڈر ، اسٹنٹ کمشنرعبدالراق جونیجو، اور واٹر بورڈ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جارہاہے اور گلیوں میں صفائی ستھرائی اور تعمیرات میں اپنا کردار ادا کیا گیا ہے۔