مشہور شاعر ڈاکٹر شاہد الوری کی 16 ویں برسی عقیدت اور احترام سے منائی گئی

حمد و ثنا، ففٹی ففٹی ،چراغ سے چراغ اور سخن در سخن کے ممتاز شاعر نذیر محمد شاہد المعروف ڈاکٹر شاہد الوری کی سولہویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور دیگر ملکوں میں اردو شاعری کا شوق رکھنے والوں کی مقبول شخصیت تھے انہوں نے متعدد مشاعروں میں اپنا کلام پیش کیا اور ان کے کلام کو دنیا بھر میں سراہا گیا وہ نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے مالک تھے مشہور صحافی صغیر شاہدانصاری ان کے صاحب زادے ہیں انہوں نے شعلے میگزین اور پرایم اسپورٹس اخبار سمیت مختلف جرائد شائع کیے شاعری اور صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

۔