اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر پر الائیڈ اسکول اورنگی کیمپس کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر پر الائیڈ اسکول اورنگی کیمپس کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

صوبائی وزیر کے اچانک دورے پر وہاں پری پرائمری اور پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل جاری تھا.

اسکول میں کسی قسم کے ایس او پیز کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے.

ڈی جی پرائیویٹ اسکول فوری طور پر اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ان والدین کے حوالے کرکے اسکول کو سیل کروائیں. سعید غنی

مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن کو فوری منسوخ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے. سعید غنی