حکومت نے عوامی دباﺅ پر زینب الرٹ بل پاس تو کرلیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا

لاہور16ستمبر2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے قصور میں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب شہید کے والد محمد امین انصاری نے ملاقات ۔ ملاقات میں ملک میں بچوں بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد امین انصاری نے کہاکہ حکومت نے عوامی دباﺅ پر زینب الرٹ بل پاس تو کرلیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور نہ ہی زیادتی کے واقعات پر تھانوں میں اس بل کے مطابق مقدمات کا اندراج ہورہاہے ۔


امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اس کے خلاف عوامی سطح پر اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھر پور آواز اٹھائے گی ۔ معصوم پھولوں اور کلیوں کو درندوں سے بچانے اور جنسی درندوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے زینب الرٹ بل پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجرموں کے ساتھ ہمدردی کرنے والے در اصل ان کی سرپرستی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان گھناﺅنے جرائم میں اضافہ ہورہاہے اور آئے روز کسی بچے بچی یا بہن بیٹی کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتی اور اپنی مرضی کر رہی ہے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان

——

لاہور16ستمبر2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بحرین و متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے ۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ او ل پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے جید علمائے کرام کے بین الاقوامی اتحاد ” الاتحاد العالمی ا لعلماءالمسلمین “کے 8 اگست 2020 ءکے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ شرعی طور پر باطل اور حرام ہے ، اس لیے ہم بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کے ساتھ خیانت اور سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کی جدوجہد کا ساتھ دیتی رہے گی اور جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان