معروف کاروباری اور سماجی شخصیت فضل الرحمن کی پاکستان آمد

معروف کاروباری اور سماجی شخصیت فضل الرحمن کی پاکستان آمد۔مینو فیکچرنگ اور ٹریڈنگ میں نیک نامی اور زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد فضل الرحمان امریکہ اور کینیڈا میں کافی وقت گذار چکے ہیں

ان کے خاندان نے بیرون ملک بھی اپنا کاروبار اور شناخت حاصل کر رکھی ہے ان کے خاندان کو ملک اور بیرون ملک نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔


جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں فضل الرحمان نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی ہمیشہ سے یہ خواہش ہوتی ہیں کہ ہمارا پیارا وطن پاکستان ہر لحاظ سے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے اور یہاں پر زندگی خوبصورت سے خوبصورت ہو جائے کیونکہ جو سکون اور آسائشیں پاکستان میں لوگوں کو حاصل ہیں وہ انمول ہیں آزادی کی کوئی قیمت نہیں اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور بزرگوں نے یہ آزادی بہت قربانیاں دے کر حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کے حالات کے حوالے سےکافی فکر مند رہتے ہیں اور ہمیشہ چاہتے ہیں کہ ملک کے حالات بہتر ہو اچھے ہو اور وطن عزیز سے اچھی اچھی خبریں باہر پہنچے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔ہمیں جھوٹ اور منافقت کو چھوڑ کر سچ اور محنت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے پھر کامیابی ضرور نوجوانوں کے قدم چومے کی انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا محنت محنت اور صرف محنت ۔


جو لوگ محنت کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں محنت کا پھل ضرور دیتا ہے محنت میں عظمت ہے اور کامیابی ضرور ملتی ہے ۔ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ علم پر توجہ دیں اور جدید علوم حاصل کریں ٹیکنالوجی کے حوالے سے خود کو مضبوط بنائیں اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دنیا ترقی کر رہی ہے ہمارے نوجوانوں کو بھی سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ آگاہی حاصل کرنی چاہیے اور اس میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے